میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ کی کامیابی قانون پسند قوتوں کی فتح ہے ، شاہد القمر بھٹی
بھیرہ (نامہ نگار) تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ کی کامیابی دراصل محب وطن اور۔۔۔
قانون پسند قوتوں کی فتح ہے ۔ وہ باکردار، محنتی اور دیانتدار قانون دان ہیں جو ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور وکلاء کے حقوق کے لیے سرگرم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں عبدالقدیر جالپ کی دوسری مدت کے لیے کامیابی ان کی خدمتِ وکلا اور اصول پسندی کا اعتراف ہے ۔ وکلاء برادری نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کا اظہار کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ عدالتی نظام کی بہتری کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں۔