غزہ ملت اسلا میہ کی امتحان گاہ صرف فلسطینی اور یمنی مسلمان سرخرو ہوئے ، سید جواد نقوی

غزہ ملت اسلا میہ کی امتحان گاہ  صرف فلسطینی اور یمنی مسلمان  سرخرو ہوئے ، سید جواد نقوی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تحریک بیداری امت کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے ولی سر زمین غزہ در اصل ملت اسلا میہ کی ایک امتحان گاہ تھی اس امتحان میں صرف فلسطینی اور ۔۔۔

یمنی مسلمان سرخرو ہوئے ادریگر تمام مسلم ممالک ناکام ہو گئے ، مقامی ہوٹل میں\"غزہ کا میدان امت کا امتحان \" کے عنوان سے منعقدہ عظیم الشان وحدت ملت کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ظلم کے مقابل عالم اسلام کی خاموشی دراصل اسرائیل کے لیے سب سے بڑا سہارا اور خونریزی کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے ، تقریب سے جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے پاکستان ، اتحاد المدارس سمیت دیگر مذہمی جماعتوں کے مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں