بدنام زمانہ منشیات فروش لطیف اللہ کو دس سال قید، ایک لاکھ جرمانہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا) تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے منشیات مقدمہ میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش لطیف اللہ کو جرم ثابت ہونے پر۔۔۔
عدالت نے دس سال قیدِ سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ملزم کو سب انسپکٹر راجہ مسرت عباس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی تھی۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس کی مؤثر پیروی کے باعث ملزم عدالت میں بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔