انقلاب ہمیشہ دانشوروں کے اذہان میں جنم لیتے ہیں ،عارف وڑائچ
گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں تقر یب ،علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میجر جنرل (ر) محمد عارف وڑائچ نے کہا ہے کہ انقلاب ہمیشہ دانشوروں کے اذہان میں جنم لیتے ہیں جس طرح میدان جنگ میں جوان کی جرات اور جنرل کا کردار و دماغ کار فرما رہتا ہے ، اسی طرح قومی سوچ اور تعمیر انسانیت کے لیے اقبال ایسے نابغہ روزگار کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں تقریب بیاد ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر اظہر راجہ، وائس پرنسپل پروفیسر شاہد اسلام دانش ،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، عالمی شہرت یافتہ سیرت نویس ،ماہر اقبالیات ،پروفیسر تفاخر محمود گوندل، محمد علی تبسم ،حافظ محمد اثاثہ، جنید اقبال اور محترمہ مریم بتول نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،تفاخر محمود گوندل نے بھی خطاب کیا اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد از تقریب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔