ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر روکی گئی کار سے شراب برآمد
ڈرائیور زگ زیگ کرتا آرہا تھا،روک کر چیک کیا تو شراب سے بھرا کین ملاآصف گرفتار،ٹریفک قوانین،امتناع منشیات دفعات کے تحت مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر روکی گئی کار سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مڈ ھ موڑ کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکا جس کا ڈرائیور زگ زیگ کرتا ہوا تیز رفتاری کا بھی مظاہرہ کر تا ہوا آ رہا تھا کو روک کر چیک کیا تو کار سے شراب کا کین بھی برآمدہوا، جس پر کار سوار آصف کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ٹریفک قوانین اور امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔