ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس
سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرِ صدارت ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی حوالے سے اقدامات، اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس دوران متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دی گئی تجاویز و سفارشات پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام اداروں کے سربراہان کو امن و ا،مان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شدت پسندی کے تدراک کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدا یت کی۔