آئس فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو گرفتار

آئس فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو گرفتار

علی سے 320 گرام ،احسان سے 96 گرام آئس برآمد ،مقدمات درج

بھلوال(نمائندہ دُنیا) تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے آئس فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم علی کے قبضہ سے 320 گرام آئس اور ملزم احسان کے قبضہ سے 96 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آئس فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں