بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم
کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شامل ہو نگے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور کوآرڈینیشن کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کی سربراہی میں کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز،کامرس اینڈ انوسٹمنٹ اور چیمبر آف کامرس سے نمائندہ شامل ہیں۔کمیٹی کے قیام کا مقصد کمیونٹی سے کوآرڈینیشن اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔علاوہ ازیں کاروباری طبقہ کے مسائل کو شفاف انداز میں بروقت حل،حکومتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے مابین بات چیت کے لئے پلیٹ فارم فراہم اور کاروباری حضرات کے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے