5شہریوں کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ،ایک کارخورد برد کر لی

 5شہریوں کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ،ایک کارخورد برد کر لی

اجمل سے 40،وجاہت پونے 2،فیاض 53 ،50ہزار،عدنان کے 14لاکھ 50ہزارہڑپ مدثر 7لاکھ سے محروم،شہزاد سے ارشد نے قیمتی کار امانتاً لی اور غائب کر لی ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں محمدی کالونی کے محمد اجمل سے محمد بن یاسین نے 40لاکھ روپے ،جمیل پارک کے وجاہت سے سٹیفن نے پونے دو لاکھ روپے ،75شمالی کے محمد فیاض سے محمد ارشد نے ساڑھے 53لاکھ روپے ،سلیمان پورہ کے محمد عدنان سے اعجاز نے ساڑھے 14لاکھ روپے ،منظور حیات کالونی کے مدثر عباس سے قیصر 7لاکھ روپے کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لئے جبکہ اقبال کالونی کے شہزاد سے ارشد اقبال نے قیمتی کار امانتاً حاصل کر کے خرد برد کر لی ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں