کمشنر کا خوشاب میں ماڈل ریڑھی بازار کا موقع پر جا کر معائنہ

کمشنر کا خوشاب میں ماڈل ریڑھی بازار کا موقع پر جا کر معائنہ

ڈپٹی کمشنر آفس میں قائمڈیسک کا دورہ، شہریوں کو فراہم خدمات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے خوشاب میں ماڈل ریڑھی بازار کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور صفائی، نظم و نسق اور عوامی سہولتوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ کمشنر سرگودہا نے ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں قائم فیسلیٹیشن ڈیسک کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اﷲ، اے ڈی سی جی غزالہ کنول اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچوں، بالخصوص اسلحہ برانچ، جنرل برانچ ،اسٹیبلشمنٹ برانچ و دیگر معائینہ کیا اور اسٹاف کی حاضری، ریکارڈ اور عوامی معاملات کے حوالے سے آگاہی لی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں