ریکارڈ کمپوٹرائزڈ نہ ہوسکا،3ہزار کاشتکار کسان کارڈ سے محروم

ریکارڈ  کمپوٹرائزڈ نہ ہوسکا،3ہزار کاشتکار کسان کارڈ سے محروم

تحصیل کوٹمومن، بھلوال اور بھیرہ سمیت ڈویژن سمیت 120سے زائد دیہات کے کاشتکار پروگرام کیلئے نااہل ،رکاوٹیں دور کرنے کی سفارش بھیج دی،محکمہ زراعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن نہ ہونے پر سرگودھا ڈویژن کے 120سے زائد دیہات سی ایم کسان پیکیج کے تحت کسان کارڈ سے محروم ہو گئے ، ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کسان پیکیج کے پہلے مرحلہ کے تحت سرگودہا ڈویژن کے 66 ہزار کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 7 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحصیل کوٹمومن، بھلوال اور بھیرہ سمیت ڈویژن کے 120سے زائد دیہات ایسے ہیں جن کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو سکا ،ان میں بعض دیہات کے لگ بھگ 70کاشتکاروں کے کوائف صوبائی حکومت کو بھی ارسال کئے گئے مگر انہیں اس پروگرام میں نا اہل قراردیدیا گیا، تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر یہاں کہ لگ بھگ ساڑھے 3 ہزار سے زائد کاشتکارکمپیوٹرائزیشن نہ ہونے سے سی ایم پیکج سے مستفید نہیں ہو سکتے ،جس پر ان میں تشویش پائی جا رہی ہے ، جبکہ محکمہ زراعت حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سفارش بھجوائی گئی ہیں کہ اگر ٹائم فریم کے دوران متذکرہ دیہات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر رکاوٹیں دور ہو جائیں تو یہ کاشتکار کسان کارڈ کے دوسرے مرحلہ میں شامل ہو سکتے ہیں ،دوسری طرف متاثرہ کاشتکاروں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو اس امر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں