بھیرہ: آٹا چکی پر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
بھیرہ (نامہ نگار )گندم پسوانے کے لیے آٹا چکی آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔خان محمد والا کی رہائشی خاتون نے تھانہ بھیرہ پولیس کو بیان دیا کہ وہ گندم لے۔۔۔
کر وقار نامی شخص کی آٹا چکی پر گئی، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے زبردستی اندر والے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔