گندم و آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے ہرنولی موڑ اور چشمہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا
کندیاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ کے تدارک کے لیے مختلف چیک پوسٹوں اور شاہراؤں پر گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے گزشتہ رات ہرنولی موڑ اور چشمہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ریکارڈ اور ٹرکوں کی بیلٹیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی اور ہدایت کی کہ چیک پوسٹوں پر گندم و آٹے کی نقل و حمل پر سخت نگرانی رکھی جائے ۔