ڈویژنل پبلک سکول میں دفتر محتسب پنجاب کے حوالے سے سیمینار

ڈویژنل پبلک سکول میں دفتر محتسب پنجاب کے حوالے سے سیمینار

صدارت پرنسپل نے کی ، ادارہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم : الیاس گل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج سرگودھا کے مرکزی ہال میں دفتر محتسب پنجاب کے دائرہ اختیار، خدمات اور شکایات درج کرانے کے طریقہ کار کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت سکول کے پرنسپل نے کی جبکہ ریجنل آفس سرگودھا کے ایڈوائزر محمد الیاس گل نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔محمد الیاس گل نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے اور سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے آسان اور مؤثر نظام فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات آن لائن، ڈاک یا ذاتی طور پر ریجنل آفس میں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں ان پر بلا تاخیر کارروائی کی جاتی ہے ۔سیمینار میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء کو دفتر محتسب پنجاب کے کام کے دائرہ، عوامی خدمات اور شکایت کے اندراج کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ آخر میں سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے ادارے کے کردار اور شکایتی عمل سے متعلق سوالات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں