برائلر گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ،شہری پریشان

برائلر گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ،شہری پریشان

چھوٹے اور بڑے گوشت کے قصابوں نے بھی نرخ بڑھا کر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ریٹ نظر انداز کر دئیے ،صارفین کا اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز 70 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد گوشت کی نئی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق، چھوٹے اور بڑے گوشت کے قصابوں نے بھی نرخ بڑھا کر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نافذ کردہ ریٹ کو نظر انداز کر رکھا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، بڑا گوشت اب 1500 روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 2400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، جس سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے ۔صارفین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں میں استحکام یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریٹ مقرر کرنے والے حکومتی اقدامات سے فائدہ پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں