میانوالی:پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹوں میں 386چالان
ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن یکساں قانون کا نفاذ اور محفوظ پنجاب کے تحت، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ریٹائرڈ) رائے محمد اجمل کی رہنمائی میں ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی قیادت میں میانوالی پولیس اور ٹریفک پولیس نے صوبائی موٹر وہیکلز قانوان کی نئی ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیے ۔ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 30 مقدمات درج کیے گئے ، 160 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 386 چالان کر کے مجموعی طور پر 14 لاکھ 78 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 226 لائسنس موٹر سائیکل کے جاری کیے گئے ۔