دھوکہ دہی کے مختلف کیسز، لاکھوں روپے اور زیورات ہتھیا لیے گئے

 دھوکہ دہی کے مختلف کیسز، لاکھوں  روپے اور زیورات ہتھیا لیے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی کی مختلف وارداتوں میں کئی شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ کلیار ٹاؤن کے ۔۔۔

عثمان سے اسد اور نبیل نے 85 لاکھ روپے کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیائے ۔اسی طرح سیٹلائٹ ٹاؤن کے متین سے فرخ جاوید نے ساڑھے تین لاکھ روپے ، جبکہ 7 شمالی کے عبدالوہاب سے محمد رضوان نے پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔مزید برآں، بلاک نمبر 31کے لیاقت سے ادریس اور اس کے ساتھیوں نے 30تولے زیورات امانت کے طور پر حاصل کر کے خرد برد کر لیے ۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں