فاروقہ:لاری اڈا پر بنائے گئے واش رومز ناکارہ ، مسافروں کو مشکلات
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا)لاری اڈا پر بنائے گئے واش رومز ناکارہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔۔
لاری اڈا (ویگن اسٹینڈ) کی تعمیر کے وقت مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز بھی قائم کیے گئے تھے ، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ واش رومز ناقابلِ استعمال ہو چکے ہیں اور انتظامیہ نے انہیں مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔واش رومز کی بندش کے باعث مسافروں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ مسافر خواتین نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ ان واش رومز کی مرمت کروائی جائے یا ازسرِنو تعمیر کروا کر مسافر خواتین اور بچوں کی مشکلات کم کی جائیں۔