بھکر:ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ، منصوبوں کا جائزہ
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
، جس میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ، ایکسئین ہائی ویز رانا اشرف سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیمیں 2025-26 کے تحت مختلف جاری منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع بھر میں زیرِ تکمیل سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم اور صحت کی ترقیاتی سکیموں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، ناقِص تعمیراتی معیار کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور تمام سکیموں کا باقاعدہ فیلڈ معائنہ کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو 6 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تیار کردہ سٹی پیکج پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس پیکج کے تحت شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری، ٹف ٹائلز کی تنصیب، ڈرینج سسٹمز، سٹریٹ لائٹس اور گلی محلوں کی سطح پر مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر چیک اینڈ بیلنس ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔