سرگودھا:ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

سرگودھا:ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اور 74 افسروں کو تعریفی اسناد دی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف سرکلز کے افسران اور متعلقہ ایس ڈی پی او آفس کے اہلکار بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت، تفتیشی معیار، چالان جمع کروانے کی رفتار اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی بروقت اور میرٹ پر تفتیش پولیس کا بنیادی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اچھی کارکردگی دکھانے والے 74 افسران کو CC-III تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جبکہ کمزور کارکردگی پر افسران کو وارننگ دی گئی اور بہتری کے لیے واضح ٹارگٹس بھی دے دیے گئے ۔ایس پی انویسٹی گیشن نے آئندہ میٹنگز تک تمام افسروں کو مخصوص اہداف مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیشی امور میں بہتری، ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد، اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں