نوجوان کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

 نوجوان کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

خرم کا قبل آ پریشن ہوا ، شدید تکلیف میں تھا ، ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگائی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ پل 111 کا رہائشی خرم اپنے والد کے ہمراہ علاج کے لیے ہسپتال آیا تھا۔ والد محمد اصغر کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بعد خرم کو کمرے میں چھوڑ کر دوا لینے باہر گیا، اسی دوران خرم نے ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔حادثے کے نتیجے میں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ ورثا کے مطابق تین ماہ قبل اس کی آنتوں کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا تھا اور اس سے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں