سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی سکول میں آگ، بچے محفوظ رہے
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا ، جانی نقصان نہیں ہوا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی سکول میں آگ لگنے کا واقعہ۔ریسکیو ٹیم نے قابو پا لیا ۔ثنائی سکول سسٹم کی کمپیوٹر لیب میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کرتے ہوئے بچوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا اور آگ بجھانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ۔آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔