ون ڈش کی پابندی،عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل
کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ز کو نگرانی کے احکامات ،ہوئے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی بھی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کے لئے تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاکہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا سکے۔ ون ڈش کی پابندی سے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ اس حوالے سے کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ز کو نگرانی کے احکامات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے ۔