آلائشیں ٹھکانے لگانے کا جامع پلان‘خلاف ورزی پر 50ہزار جرمانہ
میانوالی (نامہ نگار)ایم ڈی ستھرا پنجاب / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی ماجد بن احمد نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جامع صفائی پلان تیار کر لیا ہے ۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ پلاسٹک بیگز میں ڈال کر ستھرا پنجاب کے عملے کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آلائشیں گلی، محلے ، نالوں یا نہروں میں پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ماجد بن احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر صاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔