18سال سے روپوش لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چاپری پولیس کی کارروائی، 18سال سے روپوش لاہور پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چاپری سب انسپکٹر عصمت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی اشتہاری واجد خان ولد نواب کو گرفتار کیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری چاپری کے علاقے میں امتیاز خان عرف واجد نام تبدیل کرکے رہائش پذیر تھا۔