خوشاب:پولیس مقابلہ‘ اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

خوشاب:پولیس مقابلہ‘ اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا) قائدآباد کے علاقے گولیوالی میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم محمد الطاف درزئی زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

ملزم قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور گرفتاری کے دوران اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں