کمسن بچے محمد ایان کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا

کمسن بچے محمد ایان کو  ورثا کے حوالے کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی نے شادیہ سے لاپتہ ہونے والا کمسن بچہ محمد ایان کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔

تھانہ سٹی میانوالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ شادیہ کا رہائشی کمسن بچہ جو والد کے ساتھ آیا اور سٹی ایریا میں گم ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے کمسن بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرائی اور علاقے میں سرچ آپریشن کرکے کمسن کو تلاش کرکے ورثاکے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں