نہر شاہ پور برانچ میں موٹرسائیکل گر گئی‘ 2بچے ڈوب گئے

 نہر شاہ پور برانچ میں موٹرسائیکل گر گئی‘ 2بچے ڈوب گئے

نہر شاہ پور برانچ میں موٹرسائیکل گر گئی‘ 2بچے ڈوب گئے ریحان اپنے کزن بلال کو موٹرسائیکل چلانا سکھا رہا تھا ، ایک بچے کو بچا لیا گیا

بھیرہ (نامہ نگار)نبہ کے قریب نہر شاہ پور برانچ میں موٹرسائیکل گرنے سے دو کمسن بچے ڈوب گئے ، جن میں سے ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق چک مبارک کا رہائشی ریحان اپنے کزن بلال کو موٹرسائیکل چلانا سکھا رہا تھا کہ اس دوران دونوں موٹرسائیکل سمیت بے قابو ہو کر نہر میں جا گرے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بلال کو نہر سے زندہ نکال لیا۔دوسرے بچے ریحان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے موٹرسائیکل بھی نہر سے نکال لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں