خوشاب:ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں‘ 7افراد گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں سات افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، کارتوس، چرس اور دیسی شراب برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔