جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں  اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد

موچھ (نمائندہ دنیا )وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر توقیر احمد اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم بدر سعید ولد عزیز اللہ سکنہ پائی خیل کو گرفتار کر لیا۔ایک اور کارروائی کے دوران چیکنگ کے وقت ابرار احمد ولد عصمت اللہ اور حبیب اللہ ولد محمد خان سکنائے پائی خیل کے قبضہ سے دو عدد پسٹل 30بور برآمد کیے گئے ۔ ملزمان اسلحہ کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔

مزید کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ضیاء اللہ ولد ثناء اللہ سکنہ پائی خیل کو پناہ دینے کے الزام میں محمد آصف ولد ظفر اللہ سکنہ پائی خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ادھر بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم صہیب ولد عبد الخالق سکنہ سوانس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔تمام ملز موں کے خلاف تھانہ پائی خیل میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں