پپلاں پولیس کی کارروائیاں شراب فروش اور ساؤنڈ ایکٹ خلاف ورزی پر 2ملزن گرفتار

 پپلاں پولیس کی کارروائیاں شراب فروش اور ساؤنڈ ایکٹ  خلاف ورزی پر 2ملزن گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر پپلاں پولیس نے شراب فروشوں اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے شراب فروش محمد احمد ولد محمد اصغر سکنہ پپلاں کو گرفتار کر لیا اور اسکے قبضے سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایک اور کارروائی میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر امیر نواز ولد محمد اکمل سکنہ پپلاں کو گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں