بڑی عید پر سر کاری ملازمین کی بڑی چھٹیاں
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لئے چار چھٹیوں 26مئی تا 29مئی بروز منگل بدھ جمعرات جمعہ کا اعلان کیا ہے۔
بعض محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ہے اور بعض ملازمین ہفتہ اتوار ساتھ ملا کر 6چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور دور دراز کے ملازمین دو چار چھٹیوں کی مزید درخواست دے کر پورا ہفتہ بھی چھٹیوں میں گذار کر اپنی بڑی عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے ۔