کندیاں :گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا، قیمتیں آسمان پر
عام شہری گندم کی خریداری کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
کندیاں (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں گندم کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم سٹاک کر لی ہے ، جس کے نتیجے میں عام شہری گندم کی خریداری کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں گندم کی فی بوری قیمت 11ہزار سے 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ آٹے اور گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر گندم کی فراہمی یقینی بنا کر مصنوعی بحران کا خاتمہ کیا جائے ۔