پیشہ ور بھکاری گرفتار

 پیشہ ور بھکاری گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کارروائی، پیشہ ور بھکاری گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ ہ خان اور انکی ٹیم نے پیشہ ور بھکاری محمد آصف ولد عصمت اللہ سکنہ ضلع کرک کو بھیک مانگتے ہوئے اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں