بجٹ سے قبل بعض اشیا کی قیمتوں میں 5سے 8فیصد اضافہ

 بجٹ سے قبل بعض اشیا کی قیمتوں میں 5سے 8فیصد اضافہ

چیک اینڈ بیلنس مفلوج ، جس کا بجٹ کی آڑ میں بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مجوزہ بجٹ میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی خبریں آنے پر بعض اشیاء کی قیمتوں میں مزید5سے 8فیصد اضافہ،کئی منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں نے راتوں رات ناجائز طریقے سے کروڑوں روپے کما لئے ، ذرائع کے مطابق کاسمیٹکس، سگریٹ،کراکری،جنرل اسٹور کی درجنوں آئٹمز سمیت دیگر نوعیت کی لگ بھگ 150 سے زائد مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 5سے 8فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ حالیہ عید الضحیٰ سے پہلے بھی کیا گیا تھا اور 15روز کے دوران یہ دوسرا اضافہ ہے یہ امر تشویش کا باعث ہے کہ اس حوالے سے سرگودھا میں چیک اینڈ بیلنس پہلے ہی مکمل طور پر مفلوج ہے ، جس کا بجٹ کی آڑ میں بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے یہاں تک کہ کھانے پینے اور روزمرہ کے عام استعمال کی بعض اشیاء بھی ان میں شامل ہیں، جن کی من مرضی کی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں،اور منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی خوب چاندی ہورہی ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث صورتحال زیادہ گھمبیر ہے ، جس کا حکومت کو نوٹس لے کر نچلی سطح پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں