چار شہری لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان سے محروم
چار شہری لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان سے محروم چور گھر کے تالے توڑ کر 18 لاکھ 85 ہزار کے زیورات، نقدی چرا کر فرار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)مختلف علاقوں میں چار شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، مویشی اور سولر سسٹم سے محروم ہو گئے ۔محمد بلال نامی شہری کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور 18 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے ۔ دوسری جانب فیضان نامی شہری کے دو بکرے مالیت ایک لاکھ 70 ہزار روپے چوری کر لیے گئے جبکہ ارباز خان کا ایک بکرا مالیت 60 ہزار روپے بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔ادھر چک نمبر 84 جنوبی میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں اور بجلی کی تاریں چوری کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پے در پے وارداتوں پر اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی گشت بڑھانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے ان کے جان و مال کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔