اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا امام بارگاہ علی پور سیداں اور جلوس روٹس کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا امام بارگاہ علی  پور سیداں اور جلوس روٹس کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ علی پور سیداں اور جلوس روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 انہوں نے جلوس کے راستوں کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اور امام بارگاہ علی پور کی انتظامیہ سے ملاقات اور محرم الحرام کے دوران درپیش انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔  انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے پُرامن انعقاد، صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں