انٹرگریٹڈ پبلک گریوینس ریڈریسل سسٹم کا باقاعدہ طور پر آغاز
انٹرگریٹڈ پبلک گریوینس ریڈریسل سسٹم کا باقاعدہ طور پر آغاز اب شہریوں کو سرکاری دفاتر میں چکر لگانے کی زحمت سے دوچار نہیں ہونا پڑیگا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا بھکر کے شہریوں کیلئے ایک اور اہم اقدام عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے انٹرگریٹڈ پبلک گریوینس ریڈریسل سسٹم کا ڈی سی آفس میں باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔نظام کے تحت اب شہریوں کو سرکاری دفاتر میں چکر لگانے کی زحمت سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا شہری اپنی شکایات کمپلینٹ سیل میں درج کروا سکیں گے ۔کمپلینٹ سیل سے شہریوں کو مخصوص کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا جسکے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے اپنی شکایت کا اسٹیٹس باآسانی چیک کر سکے گا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ایس این اے محمد نواز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خودکار نظام کے تحت شہریوں کی جانب سے موصولہ شکایات اور متعلقہ دفتر کا ریکارڈ ہمہ وقت مرتب رکھا جائے تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جاسکے ۔