3پیرا ویٹس گریجویٹ آفیسرز اور 6پیرا ویٹس سٹاف کی بھرتی مکمل
3پیرا ویٹس گریجویٹ آفیسرز اور 6پیرا ویٹس سٹاف کی بھرتی مکملڈپٹی کمشنر نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت امیدوارن کے انٹرویو مکمل کئے
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک ضلع میانوالی میں تین پیرا ویٹس گریجویٹ آفیسرز اور چھ پیرا ویٹس سٹاف کی بھرتی کا عمل میرٹ پر مکمل۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر کی زیر نگرانی انٹرن شپ پروگرام کے تحت ملازمت حاصل کرنے والے امیدوارن کے انٹرویو مکمل کر لئے گئے ۔انٹرویو کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی سربراہ، اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام، اے ڈی آئی او ڈاکٹر شاکر، ڈاکٹر سید عون محمد اسسٹنٹ پروفیسر جھنگ شامل تھے ۔