فوڈ سٹریٹ اور پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز کی تنصیب مکمل
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی زیر صدارت اربن بیو ٹیفکیشن منصوبہ پر کا م کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ زوم لنک منصوبہ پر کا م کی رفتار سے متعلق افسران سے بریفنگ لی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر، اے ڈی سی جی ما جد بن احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ اربن کویڈور کے سلسلہ میں عمارتوں کی تزین وآرائش اور ٹف ٹائل کی تنصیب کا عمل جاری ہے ۔