تحریر : ظفر اقبال تاریخ اشاعت     04-10-2015

موصولہ رسالوں کا سرسری جائزہ

استفسار
شین کا ف نظام اور عادل رضا منصوری کی ادارت میں جے پور (راجستھان) سے شائع ہونے والے جریدے کا یہ پانچواں شمارہ ہے۔ ''یادِ رفتگاں‘‘ کے عنوان سے میرا جی پر خصوصی گوشہ ہے جس کے لکھنے والوں میں محمد حسن عسکری‘ وزیرآغا اور میرا جی شامل ہیں۔ دیگر مضامین کے علاوہ منظومات اور افسانے ہیں۔ قیمت فی شمارہ 45روپے۔
اجرا
احمد سلیم کی ادارت میں کراچی سے شائع ہوتا ہے جو جنوری تا جون کو محیط ہے۔ طاہرہ اقبال کے ناول نیلی بار کی دوسری قسط‘ افسانوں میں رشید امجد‘ محمد سعید شیخ‘ خالد فتح محمد‘ امجد طفیل اور دیگران۔ مضامین میں پرتو روہیلہ‘ ڈاکٹر مرزا حامد بیگ‘ غلام حسین ساجد‘ رئوف خیر‘ ماہ طلعت زیدی و دیگران۔ نظموں میں ستیہ پال آنند‘ جلیل عالی‘ ایوب خاور‘ جواز جعفری‘ حمیدہ شاہین‘ اس کے علاوہ دیگر زبانوں سے تراجم‘ غزلوں میں روحی کنجاہی‘ انور شعور‘ جلیل عالی‘ صابر ظفر‘ سلیم کوثر‘ غلام حسین ساجد‘ عامر سہیل‘ شہاب صفدر‘ شمشیر حیدر اور سجاد بلوچ‘ غزلوں کے دوسرے حصے میں جمیل یوسف‘ احمد صغیر صدیقی‘ ارمان نجمی اور دیگران قیمت 500 روپے۔
پیلوں (7,6)
ڈاکٹر انوار احمد‘ ڈاکٹر عامر سہیل کی ادارت میں ملتان سے شائع ہوتا ہے۔ شمارہ نمبر7 مجلّد ہے جس میں اردو‘ سرائیکی اور پنجابی کے تین بڑے شاعروں مجید امجد‘ اُستاد دامن اور عاشق بزدار کی تخلیقی معنویت کو متعین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مجید امجد والے حصے کے لکھنے والوں میں یوسف تنویر‘ ڈاکٹر سعادت سعید‘ ڈاکٹر ناصر عباس نیرّ‘ ڈاکٹر انوار احمد‘ ڈاکٹر عامر سہیل اور دیگران جبکہ استاد دامن پر لکھنے والوں میں کشور ناہید‘ احمد سلیم‘ تنویر ظہور‘ افضل توصیف‘ سید سبط الحسن ضیغم اور دیگران جبکہ عاشق بزدار پر لکھنے والے ڈاکٹر سجاد حیدر پرویز اور دیگران ہیں۔ شمارہ نمبر10 تین حصوں میں ہے یعنی اردو‘ پنجابی اور سرائیکی۔ مضامین اور افسانے ڈاکٹر مبارک احمد‘ رضا علی عابدی‘ ڈاکٹر سلیم احمد‘ ڈاکٹر سلیم انصاری و دیگران کے قلم سے جبکہ حصہ پنجابی میں نجم حسین سید‘ افضل ساحر و دیگران‘ قیمت 300اور250 روپے۔
ادبِ لطیف (خاص شمارہ 2‘ خاص شمارہ ستمبر اور عام شمارہ)
یہ پرچہ صدیقہ بیگم کی ادارت میں لاہور سے شائع ہوتا ہے۔ تینوں شماروں کے لکھنے والوں میں ''قندِمکرر‘‘ کے عنوان سے امرتا پریتم‘ پریم چند‘ حیات اللہ انصاری‘ سعادت حسن منٹو‘ کرشن چندر اور عصمت چغتائی کی ایک ایک کہانی‘ افسانوں میں علی اکبر ناطق‘ نجم الدین احمد و دیگران۔ مضامین میں ڈاکٹر جمال نقوی‘ یونس حسن‘ امجد طفیل‘ ڈاکٹر غافر شہزاد اور دیگران جبکہ شاعری میں ایوب خاور‘ شہزاد نیرّ‘ سلیم کوثر‘ اسلم کولسری‘ کرامت بخاری‘ حمیدہ شاہین‘ سلیم شہزاد‘ یاسمین حمید‘ سید کامی شاہ۔ قیمت 250‘ 200 اور 150روپے ہے۔
الحمرا (اگست‘ ستمبر)
شاہد علی خان کی ادارت میں لاہور سے شائع ہوتا ہے۔ مضامین میں جمیل یوسف‘ پروفیسر مظفر بخاری‘ انور سدید‘ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی‘ ڈاکٹر رفاقت علی شاہد‘ ڈاکٹر طارق ہاشمی‘ سلمیٰ اعوان‘ ڈاکٹر معین الدین عقیل‘ پروفیسر فتح محمد ملک‘ حسین شاہد‘ ملک مقبول احمد‘ جواز جعفری‘ عذرا اصغر‘ ڈاکٹر صغریٰ صدف‘ پروفیسر حسن عسکری کاظمی شامل ہیں جبکہ افسانے وغیرہ مسعود مفتی‘ بشریٰ رحمن‘ اسلم کمال‘ حمید احمد سیٹھی‘ مرزا احمد نور طائر‘ صابر لودھی اور انور محمود خالد نے تحریر کیے ہیں جبکہ شعراء میں سید مشکور حسین یاد‘ کرشن کمار طور‘ اسلم انصاری‘ قیصر نجفی‘ روحی کُنجاہی‘ تحسین فراقی‘ صفدر سلیم سیال‘ سید ریاض حسین زیدی‘ خالد اقبال یاسر‘ گلزار بخاری‘ خورشید رضوی‘ امجد اسلام امجد‘ خواجہ محمد زکریا‘ اسلم کولسری‘ دیگران اور یہ خاکسار۔
تخلیق
یہ رسالہ سونان احمد اظہر جاوید کی ادارت میں لاہور ہی سے شائع ہوتا ہے۔ لکھنے والوں میں امین راحت چغتائی‘ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا‘ ڈاکٹر انور سدید‘ جمیل یوسف‘ ڈاکٹر امجد پرویز‘ غالب عرفان‘ ظفر سپل‘ لطیف احمد قریشی‘ ڈاکٹر رشید امجد‘ ایوب خاور‘ ندا فاضلی‘ ناصر شبیر‘ فخر زمان‘ ڈاکٹر ابدال بیلا‘ سلمیٰ اعوان‘ آغا گل‘ اظہر جاوید۔ قیمت 150 روپے۔
ادب و ثقافت
یہ پرچہ شکیل سروش‘ ناصر شبیر اور جمیل احمد عدیل کی ادارت میں شائع ہوتا ہے۔ یہ شمارہ بیاد بیدل حیدری ہے۔ لکھنے والوں میں محمد حمید شاہد‘ محمد غالب نشتر‘ الیاس شوقی‘ ڈاکٹر اختر شمار‘ نیلم احمد بشیر‘ خالد فتح محمد جبکہ منظومات میں آصف ثاقب‘ اشرف یوسفی‘ افضال نوید‘ الیاس بابر اعوان‘ پراگ اگروال‘ تیمور حسن‘ حمیدہ شاہین‘ شاہد حسن‘ شوکت مہدی‘ شہاب عابد سیال‘ عادل رضا منصوری‘ علی زریون‘ عمران عامی‘ مقصود وفا‘ ناصر بشیر‘ ندیم بھابھہ‘ نصرت صدیقی‘ دانیال طریر‘ ستیہ پال آنند‘ مسعود عثمانی‘ عطا تراب‘ علی اصغر عباس‘ فرخ یاد‘ قمر رضا شہزاد اور وحید احمد نمایاں ہیں۔ افسانے نیلم احمد بشیر‘ خالد فتح محمد اور دیگران کے قلم سے ہیں۔ قیمت 200 روپے ہے۔
سہ ماہی کہکشاں
راولپنڈی سے فرزانہ جاناں کی ادارت میں شائع ہونے والے اس رسالے کا یہ اپریل تا جون شمارہ ہے۔ حصہ مضامین میں ڈاکٹر توصیف تبسم‘ خاور اعجاز‘ نسیم سحر‘ اصغر عابد و دیگران کی تخلیقات ہیں جبکہ افسانے نیرّاقبال علوی‘ سعدیہ خالد‘ شکور احسن‘ گل زیب عباسی اور دیگران کے قلم سے ہیں۔ غزلیات میں جمیل یوسف‘ ناصر زیدی‘ باقی احمد پوری‘ بسمل صابری‘ جان کاشمیری‘ ڈاکٹر سعید اقبال سعدی‘ محمد سلیم طاہر اور حصہ نظم میں وفا چشتی و دیگران ہیں۔ مزاحیہ شعراء میں انور مسعود‘ انعام الحق جاوید اور سرفراز شاہد وغیرہ۔ قیمت 250 روپے۔
اِنشا
صفدر علی خاں کی ادارت میں حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے۔ لکھنے والوں میں ڈاکٹر محمد الرحمن‘ گلنار آفرین‘ سید قاسم جلالی و دیگران۔ گوشۂ ظفراقبال‘ محیط اسماعیل نے قائم کیا ہے جبکہ افسانے پروفیسر حسین صمدانی و دیگران کے قلم سے‘ یاد نگاری میں اصغر ندیم سید‘ ڈاکٹر غلام شبیر اور شعراء میں ماجد خلیل‘ ناصر زیدی‘ جان کاشمیری و دیگران‘ قیمت 100 روپے۔
نیرنگِ خیال
راولپنڈی سے سلطان رشک نکالتے ہیں۔ موجودہ شمارے کے لکھنے والوں میں خاور اعجاز‘ محمد ممتاز راشد‘ نجیب عمر‘ ثمینہ سید‘ غالب عرفان‘ نسیم سحر‘ خورشید بیگ میلسوی اور نوشین خان۔
ادب دوست
خالد تاج کی ادارت میں لاہور سے شائع ہوتا ہے۔ شمارہ اگست کے لکھنے والوں میں خواجہ محمد زکریا‘ شوکت علی شاہ‘ پروفیسر سجاد حارث‘ عبدالکریم خالد‘ حسین احمد شیرازی‘ آصف ثاقب‘ اے جی جوش‘ حسن عسکری کاظمی‘ خاور اعجاز‘ کرامت بخاری‘ رفیق اظہر‘ رومانہ رومی‘ حسین مجروح‘ تسنیم کوثر‘ فیصل ہاشمی‘ عنبرین صلاح الدین و دیگران۔ قیمت 20روپے۔
آج کا مطلع
بے وفائی کرکے نکلوں یا وفا کر جائوں گا
شہر کو ہر ذائقے سے آشنا کر جائوں گا

Copyright © Dunya Group of Newspapers, All rights reserved