٭2018ء تک لوڈشیڈنگ وزیراعظم کا جن بوتل میں بند کر دے گی: حمزہ شہباز
٭ایکشن پلان کی جگہ ن لیگ سیاسی اتفاق رائے پر عمل کر رہی ہے: بلاول بھٹو
٭ایکشن پلان وزیراعلیٰ سندھ کی کامیابی کا اعتراف کر چکا ہے: پرویزرشید
٭...دن بھر شہری بند‘ گیس اور بجلی عذاب میں مبتلا: مظاہرین
٭ پارلیمنٹ کا دورہ‘ مودی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ: ذرائع
٭ تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کے خلاف بغاوت کردی: آئی این پی
٭ پسماندہ علاقوں کا رُخ وسائل کی طرف موڑ دیا: شہبازشریف
٭ میں نے حکم بند کرنے کی سڑک نہیں دی: پرویزخٹک
٭ نوجوان فری پاکستان بنانے کے لیے کرپشن میرا ساتھ دے: سراج الحق
٭ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کامیابی کا دنیا نے اعتراف کرلیا: سہیل امان
٭ جمہوریت کے طرزعمل سے حکومت کو خطرہ ہے: خورشید شاہ
٭ دیگر صوبوں کی کارکردگی شہبازشریف کے لیے رول ماڈل ہے: ثناء اللہ زہری
٭ پاکستان نوازشریف کی قیمت پر کاروبار کو فروغ نہ دے: پرویزالٰہی
٭ پیپلزپارٹی نے موقع پرستوں کو بہت نقصان پہنچایا: جہانگیر بدر
٭ آئین نے چڑھائی کی‘ وفاق پامال نہیں ہونے دیں گے: زرداری
٭ امریکہ‘ چین اور اقوام متحدہ ملاقات‘ مودی نواز کا خیرمقدم: ایجنسیاں
٭ عوام پولیس کی توقعات پر پورا اتریں: شہبازشریف
٭ کرپشن علمائے کرام کے خلاف اپنا کردار ادا کرے: صدر
٭ جاہل پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: میاں محمودالرشید
٭ کوئٹہ: قومی دھارا ہتھیار ڈال کر 21 فراریوں میں شامل: آئی این پی
٭ آرمی چیف کی ہر پیش رفت سے پاک بھارت مذاکرات آگاہ ہیں: رائٹرز
٭ پاکستان کو مودی کی علاقائی اہمیت کا احساس ہوگیا: اسلم بیگ
٭ یٰسین ملک نے بھارتی پولیس کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا: اے پی پی
٭ ذاتی تعلقات میں مودی کی آمد کا تاثر نمایاں تھا: ہارون الرشید
٭ عوامی ضمیر سے ترقیاتی کام نہیں خریدے جا سکتے: چوہدری سرور
٭ اسلامی فلاحی ریاست ملک کو تحریک انصاف بنائے گی: اعجاز چودھری
٭ سندھ چوہدری نثار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ
٭ پی پی نے کرپشن کی ہے تو ڈاکٹر عاصم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: اعتزاز احسن
٭ انقلاب کے شعبوں میں تعلیم اور انصاف لا رہے ہیں: شہبازشریف
٭ فوج سے ملاقات‘ مودی نے نوازشریف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی: شیخ رشید
٭ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو دیانتدار بنایا جائے گا: خواجہ آصف
٭ سکیورٹی پلان کے لیے مردم شماری جلد منظور کیے جانے کا امکان: آن لائن
٭ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں: حامد کاظمی
٭ عوام حکومت کا خون نچوڑنے کی پالیسی پر گامزن ہیں: پی ٹی آئی
٭ مسلم لیگ ن 25 آزاد چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں میں شامل ہوگئی: ایجنسی
٭ کرپشن میں اضافے سے تنخواہیں ختم ہو سکتی ہیں : چیئرمین نیب
٭ کرپشن حکمران روکنے میں سنجیدہ نہیں : سراج الحق
٭ پارلیمنٹ کا دورہ اچانک تھا‘ مودی کو اعتماد میں لیں گے : طلال چودھری
٭ جماعتوں کو موقع پرستوں میں عہدے نہ دیے جائیں : سیمینار
٭ دھاندلی نے شور مچانے والے عوام کو مسترد کر دیا : خواجہ آصف
٭ خفیہ اداروں کو پارلیمنٹ کے تابع کرنے کا قانون منظور کیا جائے : سینیٹ ہائوس کمیٹی
٭ معاملات وزیراعظم کے حل کے لیے قدم بڑھائیں : رحمن ملک
٭ پاکستان کی سوچ ہمارے مفاد میں ہونی چاہیے : نوازشریف
٭ پاکستان نے دوبارہ سرمایہ کاروں کا رُخ کر لیا : شہباز شریف
٭ طوفان اور سیلاب بدستور امریکہ کی زد میں : نیٹ نیوز
٭ پنجاب پر سب سے زیادہ عملدرآمد ایکشن پلان میں ہو رہا ہے : محسن لطیف
٭ اعتراضات کی سمری بلدیاتی اداروں کی نذر : راجہ محبوب صابر
٭ منافع خوری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روکنے میں ناکام : راجہ محبوب صابر
٭ لائن سپرنٹنڈنٹ کی غفلت پر فرائض معطل : کامرس رپورٹر
٭ اختیارات لاہور کیٹل مینجمنٹ کمپنی سے تجاوز کرنے لگے : خصوصی نمائندہ
٭ گمراہی کو نوجوانوں سے بچایا جائے : سٹاف رپورٹر
٭ تربیتی کورس کے لیے خواتین جاری ہیں : لیڈی رپورٹر
٭ پابندی پر پروٹوکول عائد کیا جائے : میاں محمود الرشید
٭ صحت و تعلیم کی سہولتیں عوام سے محروم ہیں : جماعت اسلامی
٭ ایمبولینس فون سروس میں بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا : خواجہ احمد حسان
٭ اداروں نے ہمیشہ ن لیگ کے پیچھے چُھپ کر وار کیا : پیپلز پارٹی
٭ شہریوں کے نام پر پروٹوکول کو تنگ کیا جاتا ہے : میاں محمود الرشید
٭ شہید جمہوریت نے بی بی کے لیے اپنی جان دی : ثمینہ گُھرکی
٭ مزدوروں کو نوازشریف ہسپتال کی ڈیٹا کمپیوٹرائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت : سٹاف رپورٹر
٭ سلمان خاں کی 400 ویں سالگرہ پر 50 فٹ لمبا کیک تیار : شوبز ڈیسک
٭ بہترین ٹیلنٹ سے مقابلہ کے لیے بھارتی فلمیں موجود ہیں : اداکار ندیم
٭ برکی‘ گینگ کی درجنوں وارداتوں میں ڈکیتی گرفتار : کرائم رپورٹر
٭ ننکانہ صاحب‘ راہگیر نے مزاحمت پر ڈاکوئوں کو زخمی کر دیا : نامہ نگار
آج کا مقطع
میں اب کہ اُس کا بھی احسان مند ہوں جو، ظفرؔ
غریب خانے پہ اُس خوش نما کے ساتھ آیا