چند روز پہلے امریکی صدر بارک اوباما نے سبکدوش ہونے والی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور ان کے شوہر سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا ۔بل کلنٹن وائٹ ہائوس کے مختلف کمروں میں گزاری ہوئی اپنی مصروفیات کو ہلکی سی مسکراہٹ سے تروتازہ کرتے رہے اور رات گئے ایک محدود ڈانس پارٹی کے بعد میاں بیوی وائٹ ہائوس کو حسرت سے دیکھتے ہوئے رخصت ہوگئے۔ ہلیری کی جگہ اب جان کیری لے چکے ہیں ۔جان کیری کی اچانک تعیناتی نے جہاں سب کو حیران کیا وہاں بہت سی کہانیوں کو بھی جنم دیا ۔ کہا جاتا ہے کہ ہلیری بیمار تھیں ۔وائٹ ہائوس کی طرف سے اعلان جاری کیا گیا کہ ہلیری معدہ کی خرابی کے باعث بطور وزیر خارجہ مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذور ہیں ۔کیا وائٹ ہائوس حقیقت بیان کر رہا تھا؟ کیونکہ دوسری جانب کریملن میں جی آر یو کے نام سے کام کرنے والی نئی فارن ملٹری انٹیلی جنس کی رپورٹ ایک اور کہانی سناتی ہے جس کے مطابق ہلیری کلنٹن دسمبر کے پہلے ہفتے میں بحرین کے ہوائی اڈے سے عراق جاتے ہوئے ایرانی صوبے اہواز میںسی 12- ہورون ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں ۔ اس حادثے میں امریکی نیوی سیل کمانڈر جاب ڈبلیو پرائس ہلاک ہو گیا،لیکن امریکی محکمہ دفاع نے اس کی موت کو خود کشی قرار دے کر معاملے کو دبا دیا۔ہیلی کاپٹر کریش ہوئے تین ماہ سے زائد عرصہ گزرگیالیکن اس بارے میں کوئی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ امریکہ میں بہت سے انتہائی اہم افراد کے قتل یا ان کی موت کی اصل وجہ کو حادثہ یا خود کشی قرار دے کرچپ سادھ لی جاتی ہے۔سابق صدر بل کلنٹن کے ساتھ اہم ترین عہدوں پر کام کرنے والے 47 اہلکار وں کے قتل کو بھی خود کشی اور قدرتی حادثے کا نام دے دیا گیا ۔ (1) وائٹ ہائوس کی سابق انٹرن میری ماہنی کو اس وقت جارج ٹائون کی سٹار بکس کافی شاپ میں سر میں گولی لگی جب اس نے میڈیا کو یہ بتانے کا فیصلہ کیا کہ اسے کس طرح جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔(2) وائٹ ہائوس کے سابق کونسلر اور لا فرم میں ہلیری کلنٹن کے کولیگ ونس فوسٹراپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔اس کے سر میں گولی لگی تھی لیکن اسے خود کشی کا رنگ دے دیا گیا ۔ (3)سیکرٹری آف کامرس اورڈی این سی کے سابق چیئرمین رون برائون اور اس کے ساتھی ہوائی حادثے میں ہلاک ہو گئے لیکن ایک پیتھا لو جسٹ نے تفتیشی افسروں کو بتایا کہ برائون کی کھوپڑی کے اوپری حصے میں گولی کے فائر کا ایک سوراخ تھا۔بعد میںیہ بات ثابت ہو گئی کہ برائون نے اپنی ہلاکت سے پہلے پراسیکیوٹر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی تھی ۔تین دن بعد برائون کے طیارے کے حادثہ میں غفلت برتنے والا ایئرٹریفک کنٹرولر اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔اس کے بارے میں بھی یہ کہا گیا کہ اس نے خود کشی کر لی ہے۔(4) بل کلنٹن کے صدارتی انتخابات کے دوران فنڈ اکٹھا کرنے والا سب سے اہم کردار سی وکٹر ریزر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو ا۔(5) ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے پولیٹیکل ڈائریکٹر پال ٹلی ،جسے بل کلنٹن اپنا با اعتماد ساتھی اور دوست کہا کرتے تھے ،لٹل راک میں ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔(6) ایڈ ولی بھی بل کلنٹن کی الیکشن مہم میں فنڈ اکٹھا کرنے والی کمیٹی کے اہم رکن تھے ۔انہیں سر میں گولی لگی تھی لیکن اس واقعہ کو خود کشی قرار دے کر معاملہ دفنا دیا گیا ۔یہ واقعہ اُس شام کو ہوا جب ایڈولی کی بیوی کیتھلین ولی نے الزام لگایا کہ اسے کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیاگیا تھا۔(7) کلنٹن کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے رکن جیری پارکس کو لٹل راک میں نامعلوم افراد نے ان کی کار کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ اس کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد بل کلنٹن کے بارے میں اپنی یاد داشتیں لکھ رہے تھے ۔جیری کی موت کے بعد پتہ چلا کہ اس کے گھر سے تمام ذاتی فائلیں اور کمپیوٹر غائب کر دیئے گئے ہیں۔(8) جیمز بنچ جس کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا، سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو ا۔ اس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ ’’ بلیک بک‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھ رہا تھا جس میں ان تمام اہم اور با اثر حکومتی افراد کے نام درج تھے جن کے آرکنساس اور ٹیکساس کی مشہور کال گرلز سے تعلقات تھے۔(9) آرکنساس کے مشہور ٹروپر ڈینی فرگوسن کی سابق بیوی کیتھی فرگوسن جو وائٹ ہائوس میں کلنٹن اور پائولا جونز کے تعلقات کی راز دان تھی ،اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ۔اسے سر میں گولی لگی تھی مگر اس کی موت کو بھی خود کشی قرار دیا گیا ۔لیکن یہ دیکھ کر سب حیران ہو گئے کہ اس کے کمرے میں آٹھ صندوق سامان سے بھرے تیار پڑے تھے اور ایسے لگ رہا تھا کہ وہ کسی دوسری جگہ جانے والی تھیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ پائولا جونز کے حق میں بیان دینے جا رہی تھیں۔(10) آرکنساس کے سٹیٹ ٹروپر اور کیتھی فرگوسن کے منگیتر بل شیلٹن نے جب کیتھی کے قتل کو خود کشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کچھ بتانے کی دھمکی دی تو وہ بھی پُراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔اس کی لاش کو کیتھی کی قبر پر رکھ کر مشہور کر دیا گیا کہ اس نے اپنی منگیتر کی جدائی کے غم میں خود کشی کر لی ہے۔(11) بل کلنٹن کے قریبی دوست اور اٹارنی ڈین لیساٹر کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گیا ہے۔ کلنٹن کا یہ وکیل دوست بہت بڑے منشیات کے ڈیلر کا قانونی مشیر تھا ۔(12) فلورنس مارٹن سی آئی اے کے اکائونٹنٹ آرکنساس ایئرپورٹ پر پکڑی جانے والی منشیات میں ملوث پایا گیا ۔ اس کی موت سر میں تین گولیاں لگنے سے ہوئی۔(13) سوزانے کولمین کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔اس کے بارے میں مشہور تھا کہ کلنٹن جب آرکنساس کے اٹارنی جنرل تھے ،دونوں میں ناجائز تعلقات تھے ۔ جب سوزانے کو قتل کیا گیا تووہ حاملہ تھی ۔اس قتل کو بھی خودکشی قرار دے دیاگیا ۔ (14)کلنٹن کی تقریر نویس پائولا گروبر گاڑی کے نیچے آکر کچلی گئی۔(15) ڈینی کسالرو انویسٹی گیشن رپورٹر تھا ۔ وہ کلنٹن سے متعلق مینا ایئرپورٹ اور آرکنساس ترقیاتی اتھارٹی کے معاملے کی چھان بین کر رہا تھا ،اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ اس کی موت کلائی کی رگیں کاٹنے سے واقع ہوئی۔(16) کسالرو کے ساتھی پال ولچر جو مینا ائر پورٹ میں کی گئی کرپشن پر تفتیشی اٹارنی تھا ،واشنگٹن ڈی سی میں اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پایا گیا ۔اپنی موت سے دو ہفتے قبل اس نے اپنی تفتیشی رپورٹ جینٹ رینو کو ارسال کر دی تھی۔(17) اسسٹنٹ سیکرٹری آف کامرس چارلس مزنر چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔(18) بل کلنٹن کی والدہ ،سوتیلے باپ اور بھائی کی پراسرار بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سٹینلے ہیرڈ ،جو کلنٹن کی ایڈ وائزری کمیٹی کے رکن بھی تھے ،اپنے اٹارنی سٹیو ڈکسن کے ہمراہ ذاتی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔(19)کلنٹن کی صدارتی مہم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے والی کمیٹی کے رکن ہرشل فرائیڈے اپنے طیارے کے ہوا میں پھٹنے سے ہلاک ہو ئے۔ امریکی صدر بل کلنٹن کی ذاتی سکیورٹی پر مامور میجر جنرل ولیم رابرٹسن، کرنل ولیم ڈینس بر گر، کرنل رابرٹ کیلی، میجر ولیم ایس بارکلے، کیپٹن سکاٹ، سارجنٹ برائن، سارجنٹ ٹم سابل، سپاہی گرے رہوڈز، سٹیو ولیزاور ٹوڈم کہیان یہ سب لوگ حادثاتی موت کا شکار ہوئے اور ان کے بارے میں ایف بی آئی، سی آئی اے اور پولیس کی طرف سے کسی قسم کی تفتیش اور تحقیق نہیں کی گئی ۔نہ جانے کیوں؟
Copyright © Dunya Group of Newspapers, All rights reserved