شاہدرہ :گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(خبر نگار سے )شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت4 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پنڈ مجید پارک کے علاقے میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا سلنڈر جلانے کے لئے جب ماچس جلائی گئی تو زور دار دھماکہ ہو گیا۔ جسکے نتیجے میں بچوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں35 سالہ اعجاز الحق،22سالہ شہزادی ،2سالہ نذر عباس،5 سالہ بچی سیرت شامل ہیں ۔