شمالی چھاؤنی: خاتون سے جھگڑنے والے کار سوار کی فائرنگ سے راہگیر زخمی

شمالی چھاؤنی: خاتون سے جھگڑنے والے کار سوار کی فائرنگ سے راہگیر زخمی

شمالی چھاؤنی کے علاقے میں خاتون سے جھگڑنے والے کار سوار کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا

لاہور (خبر نگار سے ) عائشہ نامی خاتون سڑک عبورکر رہی تھی کہ کار کے سامنے آنے پر نامعلوم کار ڈرائیور نے اسکے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا ،پتھر مار کر خاتون کو زخمی کر دیا۔ اس دوران راہ گیر آصف نے لڑائی ختم کرانے کی کوشش کی توکار ڈرائیور نے فائرنگ کر دی جس سے آصف زخمی ہو گیا۔ ملزم کار سمیت فرار ہو گیا ۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں