نوشہرہ ورکاں:ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 4دکانیں سیل

نوشہرہ ورکاں:ایس او پیز کی  خلاف ورزی ، 4دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 د کانیں سیل اور 6افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 د کانیں سیل اور 6افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں