شہریوں کی 2گاڑیاں، 5موٹر سائیکل،نقدی،زیورات چوری
چوری میں مزاحمت پر ملزمان نے چوکیدار کو چاقو مار کر زخمی کر دیا،مقدمات درج
اسلام آباد ( خبر نگار)شہریوں کو دو گاڑیوں، پانچ موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور اشیاسے محروم کردیاگیا، مزاحمت پر دکان کے چوکیدار کو چاقو مار کر زخمی کردیاگیا۔گولڑہ سے سعید، کورال سے حمیرا کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، رمنا سے فیصل ،کورال سے زعفران، آئی ایریا سے دانیال ،سہالہ سے ساجد، کراچی کمپنی سے عامرکے موٹرسائیکل چوری کرلیے گئے ۔تھانہ نون میں نامعلوم ملزمان نے عامر کے گھر سے نقدی و زیورات، آئی ایریا میں طاہر کی گاڑی سے نقدی وموبائل چوری کرلیے گئے ۔ کوہسار میں دو نامعلوم ملزمان نے نعیم کی دکان سے ایک لاکھ تیس ہزارروپے چوری کرلیے مزاحمت پر چوکیدار امیر کو چاقومار کر زخمی کردیا۔شمس کالونی میں چار ڈاکوئوں نے غلام رسول کے گھرسے نقدی ، زیورات، سامان مالیت 18لاکھ روپے لوٹ لیا ۔کھنہ میں غفران سے نقدی وموبائل ، نون میں منیب سے نقدی وموبائل چھین لیے گئے ۔کراچی کمپنی میں نورین سمیت دو ملزمان نے سجاد کے سٹوڈیوسے کیمرہ لے کر واپس کرنے سے انکار کردیا۔ مقدمات درج ہوگئے ۔