کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18دکانیں سیل

کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے 14افراد کو گرفتار کیا اور چھ ایف آئی آرز درج کرا دیں

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 18دکانوں کو سر بمہر کردیا، 14افراد کو گرفتار کیا گیا اور 6ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے پولیس کے ہمراہ مختلف کمرشل علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں