مغوی بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

مغوی بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس غازی آباد نے مغوی بچہ بازیاب کر کے ملزم گرفتار کر لئے

ساہیوال چیچہ وطنی(نامہ نگاران،نمائندہ دنیا) محمد الیاس نے پولیس کو اطلاع دی کہ 3 نامعلوم ملزم اس کے گھر میں داخل ہو گئے ، اسلحہ کے زورپر 11 سالہ بیٹے عمر فاروق کو اغواکرلیا۔ ا یس ایچ او تھانہ غازی آباد علی حسن کاظمی نے کارروائی کرتے ہو ئے شاہ پور ضلع سرگودھا سے مغوی بچہ بازیاب کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں