شہری کے گھر دن دہاڑے چوری
چور دن دہاڑے شہری کے گھر کا صفایا کر گئے
دیپالپور(تحصیل رپورٹر)گزشتہ روز دیپالپور پاکپتن روڈ فضل الٰہی کالونی کی معروف شخصیت ملک شہادت نوناری کے گھر دن دہاڑے چوری کی واردات ہوگئی جس میں چور ظہر کے بعد تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ساڑھے تین تولے سونا،چاندی اورنوے ہزار روپے چرا کر رفوچکر ہوگئے ۔پولیس نے ملک شہادت کی مدعیت میں تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔